ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی پی ایل:دلچسپ میچ میں ممبئی نے شاندار جیت درج کی

آئی پی ایل:دلچسپ میچ میں ممبئی نے شاندار جیت درج کی

Sun, 30 Apr 2017 20:21:59    S.O. News Service

راج کوٹ، 30/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راج کوٹ میں سپر اوور میں جیت حاصل کرکے ممبئی نے آئی پی ایل میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔سپر اوور میں گجرات کو 12رن بنانے تھے، لیکن وہ 6رن ہی بنا سکا۔سریش رینا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 153رن بنایا تھا، جواب میں ممبئی انڈینس کی ٹیم 20اوور میں 153رن پرآل آؤٹ ہو گئی۔کرنال پانڈیا 20گیندوں میں 29رن (2چوکے، 1چھکا)بنا کر آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔کرنال کو نو رنوں پر زندگی بھی ملی تھی، ان کا بے حد مشکل کیچ کپتان رینا نے چھوڑدیا تھا۔پارتھیو پٹیل نے 44گیندوں میں 70رن(9چوکے، 1چھکا)بنایا، پٹیل نے 32گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جاس بٹلر 9رن بناکر رن آؤٹ ہوئے۔پٹیل نے جاس بٹلر کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 43رنوں کی شراکت داری نبھائی۔نتیش رانا 19رن بنا کر واپس آئے، حالانکہ ان کو غلط طریقے سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا، کیونکہ گیند ان کے گلوفزسے لگ کر پیڈ پر لگی تھی۔رانا-پٹیل کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 39رنوں کی شراکت داری ہوئی۔کپتان روہت شرما پانچ رن بناکر آؤ ٹ ہوئے۔پولارڈ نے 15رن بنایا۔16ویں اوور میں فاکنر کو کرنال پانڈیا نے چوکا لگایا، اس اوور میں نو رن بنے۔17ویں اوور میں پولارڈ نے تھمپی کی گیندپر چوکا لگایا، لیکن اگلی ہی گیند پر چھکا لگانے کے چکر میں لانگ آن پر برینڈن میکولم کو کیچ تھما بیٹھے، اس اوور میں سات رنز آئے۔18ویں اوور میں رینا نے کرال کا کیچ چھوڑ دیا، اس وقت وہ 9 رن پر تھے، اس اوور میں 9 رن بنے۔کپتان رینا نے ایک سرے سے گیندبازی جاری رکھی اور 11ویں اوور میں پٹیل نے ان کی گیندپر چوکا لگاتے ہوئے اوور میں آٹھ رنز بنا لئے۔ممبئی انڈینس کے لیے اننگ کی شروعات پارتھیو پٹیل اور جاس بٹلر نے کی، جبکہ گجرات کی جانب سے گیندبازی کی کمان تیز گیندباز باسل تھمپی نے سنبھالی، لیکن مہنگے ثابت ہوئے، پہلے ہی اوور میں ان کو تین چوکے پڑ گئے، ایک چوکا پٹیل نے، تو دو بٹلر نے لگائے۔دوسرے اوور میں جیمز فاکنر نے گیند ڈالی، جس پر پٹیل نے دو چوکے لگاتے ہوئے 11رن جوڑ لیا۔پہلا میچ کھیل رہے عرفان پٹھان کو اننگ کے تیسرے اور ان کے پہلے ہی اوور میں مار پڑ گئی، پارتھیو نے ان گی اور ر دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پٹھان کے اوور میں 16رن بنے، چوتھے اوور میں انکت سونی نے تین رن دیا۔اسی اوور میں جا س بٹلر (9) رن آؤٹ ہو گئے۔پانچویں اوور میں سریش رینا کو نتیش رانا نے چھکا لگا کر اوور میں نو رن بناڈالا۔گجرات لائنس کی جانب سے ایشان کشن نے 35گیندوں میں 48رن(6چوکے، 2چھکے)بنائے۔انہوں نے سریش رینا کے ساتھ 25اور رویندر جڈیجہ کے ساتھ 27رنوں کی شراکت کی۔اینڈریو ٹائے نے 25رن (12گیند، 2چوکے، 2چھکے)بنایا جبکہ جیمز فاکنر نے 21رنوں کی اننگ کھیلی۔دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لیے 43رنوں کی اہم شراکت ہوئی۔گجرات کو پہلا جھٹکا  21رن پر ہی لگ گیا، جب برینڈن میکولم 6 رن پر پویلین لوٹ گئے، پھر سریش رینا بھی محض ایک رن پر کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد ایرن فنچ (0)اور دنیش کارتک (2)بھی سستے میں چلتے بنے۔رویندر جڈیجہ نے 28رن بنایا۔کرنال پانڈیا نے 4 اوور میں 14رن دے کر تین وکٹ حاصل کیا جبکہ لستھ ملنگا اور جسپریت بمراہ کو دو دو وکٹ ملے۔
 


Share: